Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کی سالمیت کی ضامن ہے: جنرل ندیم رضا

پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، سول اورملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ کھڑی ہے، نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی
اپ ڈیٹ 06 جون 2022 06:50pm

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادروطن کی سالمیت کی ضامن ہے، پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے، سول اورملٹری قیادت اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ کھڑی ہے، نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اور سیکیورٹی پرسیمینار منعقد کیا گیا ۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نسٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نیوکلیئر صلاحیت مادروطن کی سالمیت کی ضامن ہے، نیوکلیئر پروگرام کوعوام اورسیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے،سول اورملٹری قیادت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اس اسٹریٹیجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے،پاکستان اپنے نیوکلیئرپروگرام پرکسی بھی قسم کاسمجھوتانہیں کرے گا ،پاکستان ایک ذمہ داراورپراعتماد نیوکلیئرملک ہے، پاکستان کی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے، ہمارا قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کیخلاف بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہے۔

جنرل ندیم رضا نے زور دیا کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے ہر صورت گریز کیا جائے، صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

CJCSC

ISPR