Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلح افواج کی بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت

یہ اشتعال انگیزاور افسوس ناک عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
شائع 06 جون 2022 02:17pm

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)رہنماؤں کے نبی اکرم ﷺکی شان میں توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی حکام کے نبی اکرم ﷺ کی شان میں توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ یہ اشتعال انگیزاور افسوس ناک عمل مسلمانوں کیخلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے خلاف نفرت کتنے عروج پر ہے۔

DG ISPR

اسلام آباد

Major General

Babar Iftikhar

BJP