Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر پاکستان کی مدد کی: وزیراعظم شہبازشریف

جاپان پاکستان کے قریبی دوستوں میں شامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں حائل رکاوٹیں دورکریں گے، پہلی جنگ کے بعد جاپان کی ترقی قابل تعریف ہے، وزیراعظم
شائع 06 جون 2022 01:44pm

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جاپان پاکستان میں اہم منصوبوں میں معاون ہے، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر پاکستان کی مدد کی، باہمی تجارت میں حائل رکاوٹیں دورکریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 90 کی دہائی تک پاکستان میں بہت جاپانی کمپنیاں کام کررہی تھیں، پاک جاپان تعلقات کو ایک بار پھر وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے جاپان کا شمار بڑے ڈونر ملکوں میں ہوتا ہے، جاپان کی جانب سے 13 بلین ڈالرز کی رقم 7 دہائیوں میں دی گئی، جاپان پاکستان میں اہم منصوبوں میں معاونت کررہا ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ جاپان پاکستان کے قریبی دوستوں میں شامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں حائل رکاوٹیں دورکریں گے، پہلی جنگ کے بعد جاپان کی ترقی قابل تعریف ہے، جاپان نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر پاکستان کی مدد کی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جاپان کے لوگوں کے کاروباری اصولوں کے معیار سے آگاہ ہوں، جاپانی قوم نے انتھک محنت اور لگن سے ترقی کی منازل طے کیں، پاکستان میں گاڑیوں کی صنعت نے ہزاروں افراد کو روزگار دیا۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif