Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفرآباد میں ریچھ کے حملے سے 2 خواتین شدید زخمی

دوسری خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ پر ڈنڈے برسا دیئے
شائع 06 جون 2022 02:29pm
ریچھ کے حملے کے نتیجہ میں شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی، فوٹو: فوکس نیوز
ریچھ کے حملے کے نتیجہ میں شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی، فوٹو: فوکس نیوز

مظفرآباد: آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے مضافاتی علاقہ ہوتریڑی گجراں میں ریچھ نے 2 خواتین پر حملہ کرکے ایک کو شدید زخمی کردیا.

آج نیوز کے مطابق ریچھ کے حملے سے زحمی ہونے والی دوسری خاتون نے ڈنڈے سے ریچھ کی ایسی پٹائی کی کہ زخمی ریچھ جان بچاکر موقع سے بھاگ نکلا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ہوتریڑی گجراں کے مقام پر خواتین جنگل میں پھل دار درختوں سے پھل اتاررہی تھیں کہ اچانک جنگلی ریچھ نے خواتین پر حملہ کردیا۔

ریچھ کے حملے کے نتیجے میں شازیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جبکہ دوسری خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریچھ پر ڈنڈے سے ایسے وار کئے کہ زخمی ریچھ بھاگ گیا۔

تاہم شازیہ کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ مظفرآباد پہنچا دیا گیا ہے جہاں پران کا علاج جاری ہے۔

Muzafarabad