Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی: بابر اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارے ایم...
اپ ڈیٹ 06 جون 2022 04:11pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شہباز حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، ہمارے ایم این ایز کو جو نوٹسز جاری کئیے گئے وہ غیر آئینی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ قاسم سوری جب ڈپٹی سپیکر تھے تو انہوں نے استعفے منظور کر لئیے تھے، ہمارا کوئی ایم این اے وہاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں لیکن شرم کھانے کے پیسے لندن میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے کیسز خیبرپختونخوا میں منتقل ہونا چاہئیے، کے پی کے میں بھی آزاد عدالتیں ہیں۔

اسلام آباد

Babar Awan