Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سُپراسٹارسلمان خان کی جان کو خطرہ، دھمکی آمیز خط موصول

اداکارسلمان خان جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے، ان کودھمکی آمیز موصول ہونے سیکیورٹی سخت کردی، پولیس نے فوری ایکشن لے لیا
اپ ڈیٹ 06 جون 2022 03:10pm
خط میں میں سلمان اور سلیم خان دونوں کے لیے سنگین دھمکیاں تھی __ فوٹو فائل
خط میں میں سلمان اور سلیم خان دونوں کے لیے سنگین دھمکیاں تھی __ فوٹو فائل

بالی ووڈ سُپراسٹارسلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے اداکار کی سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو اتوار کے روز باندرہ بینڈ اسٹینڈ کے قریب سے ملنے والے گمنام دھمکی آمیز خط کے بعد باندرہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تاہم تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ نے ‘دبنگ’ اسٹار اور ان کے والد کی سیکیورٹی کو سخت کردیا ہے۔

سلمان خان کے والد کو دھمکی آمیز خط کہاں سے ملا تھاَ؟

پولیس نے کہا کہ خط سلیم خان کے سیکیورٹی اسٹاف کو ایک بینچ سے ملا ہے تھا جبکہ خط میں میں سلمان اور سلیم خان دونوں کے لیے سنگین دھمکیاں تھیں۔

بعد ازاں پولیس نے بینڈ اسٹینڈ کے علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کی اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کردی۔

تاہم یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھمکی آمیز خط کس نے چھوڑا تھا۔

Salman Khan

mumbai

Bollywood actor