Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی بی جے پی رہنماء کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

بھارت میں مذہبی آزادی کو کُچلا جارہا ہے، مسلمانوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعظم شہبازشریف، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری
شائع 06 جون 2022 10:01am

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنماء کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کو کُچلا جارہا ہے، مسلمانوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، عالمی برادری بھارت کی سرزنش کرے، رسول اللہ کی حرمت کیلئے مسلمان جان بھی قربان کرسکتے ہیں۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کےعمل کو ناقابل قبول قراردے دیا اور عالمی برادری سے بھارت میں اسلاموفوبیا کو روکنے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

بھارت میں اسلام کیخلاف نفرت پھیلانے پرسعودی عرب، قطر اور اوآئی سی کا نوٹس

دوسری جانب بھارت میں اسلام کیخلاف نفرت پھیلانے پرسعودی عرب، قطر اوراسلامی تعان تنظیم (اوآئی سی )نےنوٹس لے لیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت میں پیغمبراسلام کی شان اقدس میں گستاخی کی پرزورمذمت کرتے ہیں۔

اوآئی سی نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت اسلام کیخلاف منظم کارروائیوں میں مصروف ہے، اسلامی تعاون تنظیم اس کی بھرپور اندازمیں مذمت کرتی ہے اور اقوام متحدہ سے بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ دلانے میں کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ادھرتوہین رسالت پر قطرنے سرکاری طور پر بھارت سے احتجاج کیا اوراحتجاجی بیان بھارتی سفیر کے حوالے کیا، جس میں بھارت سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔

foreign minister

اسلام آباد

condemns

Bilawal Bhutto Zardari

BJP

PM Shehbaz Sharif