Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حقوق نسواں کی کارکن عالمی جریدے میں 30 سال سے کم عمر ایکٹیوسٹ کی فہرست میں شامل

خواتین کے حقوق سمیت خواجہ سراوں کے حق کی آواز بلند کرنے پر سماجی کارکن شوانا شاہ کو عالمی جریدے نے سراہا
شائع 06 جون 2022 02:02pm
شوانا شاہ خواتین کے حقوق سمیت کم عمر بچیوں کی تعلیم کیلئے بھی آواز بلند کرتی ہیں، فوٹو آج نیوز
شوانا شاہ خواتین کے حقوق سمیت کم عمر بچیوں کی تعلیم کیلئے بھی آواز بلند کرتی ہیں، فوٹو آج نیوز

پشاور: خواتین اور خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی پشاور کی سماجی کارکن شوانا شاہ کو بین الااقوامی سطح پر30 سال سے کم عمر ایکٹیوسٹ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق شوانا شاہ پشاور کی باہمت خاتون اورغیرسرکاری تنظیم کی پروگرام مینجر ہیں، جن کو خواتین اور خواجہ سراؤں پر ہونے والی زیادتی کیخلاف آواز اٹھانے پرعالمی جریدے نے سراہاتے ہوئے اپنی ویب سائٹ میں 30 سال سے کم عمر ایکٹیوسٹ کی فہرست میں شامل کرکے شائع کیا ہے۔

شوانا شاہ کم عمر بچیوں کی تعلیم پوری کرنے اور خواتین اور خواجہ سراوں کو الیکشن کےعمل کا حصہ بنانے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر قانون سازی بھی کرتی ہیں۔

تاہم شوانا شاہ کا کہنا ہے کہ “ایک معاشرہ تب ہی ترقی کر سکتا ہے، جب معاشرے کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق اور مواقع میسر ہوں”۔

اس کے علاوہ مارچ 2021 سے مارچ 2022 تک 9 خواجہ سراء قتل کئے جاچکے ہیں جبکہ خواجہ سراؤں پر تشدد کے 700 سے زائد واقعات پیش آئے ہیں۔

خیال رہے کہ زیادہ تر واقعات میں اپنے آشنا ہی ان کو قتل کرتے ہیں، اکثر پیسوں کا تنازعہ یا عشق کا چکر ہوتا ہے۔

peshawar

Transgender