Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب کی بھارت میں پیغمبر اسلام ؐ کی شان میں گستاخی کی مذمت

وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت بھارتی حکومت کی جانب سے گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کے عمل کا خیر مقدم کرتا ہے۔
شائع 06 جون 2022 08:49am
مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے، سعودی وزارت خارجہ ــ فوٹو فائل
مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ کیا جائے، سعودی وزارت خارجہ ــ فوٹو فائل

ریاض: سعودی وزارت خارجہ نے بھارت میں پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے بھارتیہ جنتاپارٹی کے عہدیداروں کی شدید الفاط میں مذمت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مملکت بھارتی حکومت کی جانب سے گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کے عمل کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ بھارتیہ جنتاپارٹی اپنی حکومت کے دوران بھارتی مسلمانوں کے مذہبی حقوق سمیت ان کی شناخت اور تہذیب و تمدن کا تحفظ بھی یقینی بنائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ ممکن بنائے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے بھی بھارتی حکمراں جماعت (بی جے پی) کے دو سینئر رہنماؤں کی طرف سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔

Saudi Arabia

Blasphemy