Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کے علاوہ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر کے پاس کوئی پیش نہیں ہوگا، عمران خان کو گرفتار کیا...
شائع 05 جون 2022 05:40pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسپیکر کے پاس کوئی پیش نہیں ہوگا، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لائحہ عمل بنایا گیا ہے۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا، مہنگائی کے طوفان کو ہر شہر میں اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ آرہا ہے، یہ غریبوں کو اور خون چوسیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاش وزیراعظم ہاؤس کی بھی لوڈ شیڈنگ ہو۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Bani Gala

media talk