Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موجودہ حکمران نااہل ہیں، ملک نہیں چلا سکتے: عثمان ڈار

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان شریفستان...
شائع 05 جون 2022 02:31pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان شریفستان نہیں، عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل کے ذمہ دار رانا ثنا ہونگے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ میرے لیڈر عمران خان بنی گالا آچکے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ نہتے شہریوں کا خون بہایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اسلام آباد میں ماڈل ٹاؤن ٹو چاہتے تھے، موجودہ حکومت عالمی سازش کے تحت مسلط کی گئی۔

عثمان ڈار نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی سے پس کر رہ گیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، کورکمیٹی کےاجلاس میں آئندہ کالائحہ عمل دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، عمران خان سستاپٹرول اورگندم لینےکیلئےروس گئےتھے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور، حقیقی آزادی کیلئے لڑیں گے،عمران خان کی جان کو ملک دشمنوں سےخطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران نااہل ہیں، ملک نہیں چلاسکتے، 8 ہفتے میں ملک کادیوالیہ کردیا، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔

Usman Dar

اسلام آباد