Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی دعا زہرہ پنجاب سے بازیاب، شوہر زیر حراست

کراچی کی دعا زہرہ پنجاب سے مل گئی، سی آئی اے لاہوراور کراچی پولیس نے دعا زہرہ کو مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے برآمد کیا۔
اپ ڈیٹ 05 جون 2022 10:48am

لاہور: پسند کی شادی کرنے والی کراچی کی دعا زہرہ کو پنجاب کےعلاقے چشتیاں سے برآمد کرالیا گیا، پولیس نے دعا کے شوہر ظہیر کو بھی حراست میں لے لیا۔

کراچی کی دعا زہرہ پنجاب سے مل گئی، سی آئی اے لاہوراور کراچی پولیس نے دعا زہرہ کو مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں سے برآمد کیا۔

پولیس نے دعا کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا، دونوں نے زرعی ترقیاتی بینک کے مینجر محمد رفیع کے گھر پناہ لے رکھی تھی، دعا زہرہ اور ظہیر بار بار اپنی لوکیشن بھی تبدیل کررہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کو مقامی عدالت میں پیش کرنے کے بعد کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ اوراس کے شوہر کو 10جون تک بازیاب کرکے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔

آئی جی سندھ نے بھی پنجاب پولیس سے دعا زہرہ کو بازیاب کرنے کی درخواست کی تھی، دعا زہرہ کو بازیاب کرنے میں ناکامی پرآئی جی سندھ کو بھی عہدےسے ہٹا دیا گیاتھا۔

lahore

Punjab police

Karachi Police

Husband

dua zehra