Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن جانبدار اور نااہل ترین ادارہ ثابت ہو چکا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے ان کی جانبداری صاف ظاہر...
شائع 04 جون 2022 01:28pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اقدامات سے ان کی جانبداری صاف ظاہر ہوگئی۔

اپنے ٹویٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن آئینی، انتظامی اور عوامی تینوں معیار پر متنازعہ ہو گیا، الیکشن کمیشن جانبدار اور نااہل ترین ادارہ ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر کو تھوڑی سی بھی عزت کا پاس ہوتا وہ استعفیٰ دے چکے ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں جب تک کرسی نیچے سے کھینچ نہ لی جائے صاحبان چمٹے رہنا کامیابی سمجھتے ہیں۔

fawad chaudhry

Election commission of Pakistan