Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی:جعلی ویزہ لگاکر پولینڈ فرار ہونے والا شخص گرفتار

شفٹ انچارج انسپکٹر نے مسافر کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ کے حوالے کردیا
اپ ڈیٹ 04 جون 2022 02:26pm
امیگریشن نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکیا،  فوٹو فائل
امیگریشن نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتارکیا، فوٹو فائل

کراچی: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزہ لگا کر پولینڈ فرار ہونے والا مسافرگرفتار کرلیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جعلی ویزا پر پولینڈ جانے کا خواہشمند ہری پور کا رہائشی مسافر گرفتارکرلیا ہے۔

تنویراحمد نامی ملزم غیر ملکی ائیرلائن کے ذریعے دوحہ کے راستے پولینڈ جا رہا تھا۔

دوران امیگریشن اے ایس آئی ہدایت اللہ نے ملزم کے پاسپورٹ پر موجود پولینڈ کے جعلی ویزے کا سراغ لگا لیا۔

تاہم اے ایس آئی ہدایت اللہ کی جانب سے گزشتہ ماہ جعلی سفری دستاویزات کے متعدد کیسز کا سراغ لگایا گیا تھا۔

شفٹ انچارج انسپکٹر اعجازاحمد نے مسافر کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کر دیا ہے۔

FIA

karachi airport

Poland