Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 8 ہوگئی

پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ تمام متاثرہ بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔
اپ ڈیٹ 04 جون 2022 12:26pm
فوٹو: یونیسیف
فوٹو: یونیسیف

پشاور: خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 8 ہوگئی ہے۔

آج نیوز کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبر پختونخوا کے مطابق شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ کے 20 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

جس کے بعد پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ تمام متاثرہ بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔

صوبائی کوارڈینٹر ای او سی عبدالباسط کے مطابق بچے کو ابتدائی ٹیکے بھی نہیں لگوائے گئے، صرف چند مہمات کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلوائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حکومت نے پانچ دن کی ملک گیر انسداد پولیو مہم کا انعقاد کیا تھا۔

تاہم مہم کے ذریعے وائرس کو ختم کرنے کے لیے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو قطرے پلائے گئے۔

North Waziristan

polio campaign

Polio