Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بجلی کی قیمت اگلے ماہ بھی بڑھے گی، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

پیٹرول کی قیمت میں اب 10 روپے تک کا فرق رہے گیا ہے جس کی قیمت میں کا فیصلہ اوگرا کرے گا
شائع 03 جون 2022 09:24pm
نواز شریف کا فیصلہ ہے کہ ہمیں حکومت کرنی چاہیئے۔  فوٹو — فائل
نواز شریف کا فیصلہ ہے کہ ہمیں حکومت کرنی چاہیئے۔ فوٹو — فائل
Exclusive debate with Shahid Khaqan Abbasi | Aaj Rana Mubashir Kay Sath | 3 June 2022 | Aaj News

سابق وزیراعظم اور سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی قیمت میں اگلے ماہ بھی اضافہ ہوگا۔

آج نیوز کے پروگرام “آج رانا مبشر کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہرماہ فیول سرچارج آئے گا جس کے تحت بجلی کی قیمت آئندہ ماہ بھی بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ٹیکسز صفر کرنے کے باوجود پیٹرول قیمت خرید سے کم بیچ رہے ہیں، عمران حکومت سبسڈی کے بجائے اضافی قرضے سے کام چلا رہی تھی، آج ایک ارب 15 کروڑ کے قیمت خرید اور قیمت فروخت میں فرق ہے جو کہ ایک سال میں ڈھائی ہزار ارب روپے بن جاتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اب 10 روپے تک کا فرق رہے گیا ہے جس کی قیمت میں کا فیصلہ اب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کرے گا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں اپنا وقت پورا کریں گی، نواز شریف کا فیصلہ ہے کہ ہمیں حکومت کرنی چاہیئے، اب میرا نہیں خیال کہ حکومت کوئی قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ کرے گی۔

Shahid Khaqan Abbasi

Aaj News program

electricity price

Petroleum