Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کی ہم پاسداری کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

40 ہزار روپے سےکم ہے وہ سبسڈی کے لئے 786 پر کال کر سکتے ہیں
شائع 03 جون 2022 07:23pm
ہم معیشت کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔  فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
ہم معیشت کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔ فوٹو — آج نیوز/ اسکرین گریب
Information Minister Marriyum Aurangzeb press conference | Aaj News

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کےآئی ایم ایف سے معاہدے کی ہم پاسداری کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں 4 وزرائے خزانہ تبدیل کئےگئے، جنہوں نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کئے جن کی وجہ سے عوام مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب، ملک میں مہنگائی،بے روزگاری آپ کی دی ہوئی ہے، جو نظمیں آپ پڑھ رہےہیں اس پر آپ کوشرم آنی چاہئے، 2018میں بجلی کا یونٹ 11 روپےتھا جو اب 26 روپے پر چلا گیا ہے اور آپ نے مہنگائی 3 سے 16 فیصد کردی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے آئی ایم ایف سےمعاہدےکی ہم پاسداری کر رہے ہیں، آپ ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتے رہے، نہ آپ نے کبھی عوام کے ریلیف پر بات کی لیکن اب ہم معیشت کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 40 ہزار سےکم تنخواہ لینے والےکی حکومت 2 ہزار روپے معاونت کررہی ہے، جن افراد کی تنخواہ 40 ہزار روپے سےکم ہے وہ سبسڈی کے لئے 786 پر کال کر سکتے ہیں۔

imran khan

IMF

Maryam Aurangzeb

subsidy