Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ حکومت ڈیزل اور پیٹرول پر ناجائز منافع بٹور رہی ہے: شوکت ترین

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھا دیئےہیں، ن لیگ ملک کی بربادی کرکے گئی، مجبوراً آئی ایم ایف گئے، ہم عوام کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوئے تھے، سابق وفاقی وزیرخزانہ
شائع 03 جون 2022 02:43pm

اسلام آباد: سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے تھے، ہم نے روس سے سستا تیل خریدنے کی منصوبہ بندی کی، موجودہ حکومت ڈیزل اور پیٹرول پر ناجائز منافع بٹوررہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ بڑھا دیئے ہیں، ن لیگ ملک کی بربادی کرکے گئی، مجبوراً آئی ایم ایف گئے، ہم عوام کیلئے آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہوئے تھے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا، حکمران صرف اور صرف ہمیں الزام دینا چاہتے ہیں، عمران خان عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے تھے، عمران خان نے روس سے سستا تیل کیلئے بات کی تھی، پیٹرول سستا کرکے ہم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا تھا۔

سابق وفاقی وزیر شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نالائق اورگھبرائی ہوئی ہے، ہم ہوتے توعوام پرپٹرول بم نہ گراتے، موجودہ حکومت ڈیزل اور پیٹرول پر ناجائز منافع بٹوررہی ہے۔

اسلام آباد

imran khan

shaukat tareen