Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی نے اقوام متحدہ میں اپنا نام تبدیل کرکے کیا رکھا؟

ترکی نے اقوام متحدہ کو کیا بتایا کہ وہ اپنے ملک نام کیوں تبدیل کر رہے ہیں، جس پرانہوں نے حامی بھرلی
شائع 03 جون 2022 12:52pm
ترکش وزیر خارجہ ـــــ ٹوئٹر فوٹو
ترکش وزیر خارجہ ـــــ ٹوئٹر فوٹو

انقرہ: ترکی نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ میں نام تبدیل کر کے ’ ترکیے’ کردیا ہے۔

اے ایف پی کی مطابق ترکی نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ ان صدر کے حکم پر ترکی کا نام تبدیل کیا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک کا نام تمام زبانوں میں ‘ترکیے’ ہی کہلایا جائے۔

دریں اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان اسٹیفن دوجرک نے ای میل کے ذریعے اے ایف پی کو بتایا کہ “ملک کا نام فوری تبدیل کیا جائے”۔

اس سے ایک روز قبل ترکی کے وزیر خارجہ Mevlut Cavasoglu نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو مخاطب کرتے ہوئے اس خط پر دستخط کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی تھی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ “میں نے آج اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جو خط بھیجا ہے، اس کے ساتھ ہم اقوام متحدہ میں غیر ملکی زبانوں میں اپنے ملک کا نام ‘ترکیے’ کے طور پر درج کر رہے ہیں”۔

تاہم پچھلے کچھ سالوں میں ترکی نے اپنی مصنوعات کی برانڈنگ کو “میڈ اِن ترکی” سے “میڈ اِن ترکیے” میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ انقرہ کا سرکاری خط جس میں تبدیلی کی درخواست کی گئی تھی بدھ کو اقوام متحدہ کے نیویارک ہیڈ کوارٹر میں موصول ہوئی تھی۔

Turkey

Turkish President

TAYYIP ERDOGAN