Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی لڑکی کا خود سے شادی کرنے کا اعلان، لوگ حیرت میں مبتلا

لڑکی اپنی شادی کے دن پر دلہن کا لباس بھی پہننا چاہتی ہے مگر ان کی شادی میں صرف دولہا کی کمی ہے۔
شائع 03 جون 2022 10:54am
کشما بندو ــــ فوٹو بھارتی میڈیا
کشما بندو ــــ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے اپنے آپ سے شادی کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ کشما بندو گجرات کی رہائشی ہے اور ایک پرائیویٹ فِرم میں ملازمت کرتی ہیں وہ اپنی شادی کی تیاری کر رہی ہے، جو 11 جون کو ہوگی۔

کشما بندو نے بہت سی بھارتی دلہنوں کی طرح ایک روایتی تقریب کا انتخاب کیا، جس میں پھیرے اوردیگر مذہبی رسومات شامل ہیں۔

تاہم وہ اپنے شادی کے دن پر دلہن کا لباس بھی پہننا چاہتی ہے مگر ان کی شادی میں صرف دولہا کی کمی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بندو خود سے شادی کر رہی ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ “خود سے شادی ایک عہد ہے کہ آپ وہاں ہوں اور اپنے آپ سے غیر مشروط محبت کریں، یہ خود کو قبول کرنے کا ایک عمل بھی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ لوگ جس سے محبت کرتے ہیں اس سے شادی کرتے ہیں، مگر میں اپنے آپ سے پیار کرتی ہوں اور اسی لیے یہ شادی کر رہی ہوں“۔

واضح رہے کہ کشما بندو نے گوتری کے ایک مندر میں خود سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔