Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا: وزیراعظم

پاک ترک دوستی دہائیوں پر محیط ہے، ترکی کے دوست ہمارے دوست، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں، وزیراعظم کا ترک سرکاری ٹی وی کو انٹرویو
شائع 03 جون 2022 09:46am

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔

ترک سرکاری ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم اور مظبوط کرنا چاہتے ہیں، پاک ترک دوستی دہائیوں پر محیط ہے، ترکی کے دوست ہمارے دوست، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، سی پیک، ون بیلٹ روڈ خطے کی ترقی کا اہم پروجیکٹ ہے، پاکستان، چین اور ترکی ون بیلٹ منصوبے میں شراکت داری سے اہم کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترک صدر کے ساتھ بات چیت انتہائی مثبت رہی، پاکستان میں متبادل توانائی کےشعبوں کا آغاز کررہے ہیں، پن بجلی کے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، پارلیمنٹ میں ووٹ کے ذریعے حکومت تبدیل ہوئی، پاکستان میں حکومت کی تبدیلی آئین اور قانون کے مطابق ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقے کی مشکلات کم کرنے کیلئے سبسڈیز دے رہیں ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ ہم چھوٹی مدت کے منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، یوکرین مسئلے کا حل بھی بات چیت سے ہی ممکن ہے، گزشتہ 60 سال سے اسرائیلی فورسز فلسطینوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہیں، کشمیریوں اور فلسطینوں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک کشمیریوں اور فلسطینوں کو حقوق نہیں مل جاتے خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، مسلمانان برصغیر نے روز اول سے ہی تحریک خلافت کی حمایت کی ہے۔

اسلام آباد

Turkey

Interview

PM Shehbaz Sharif