Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین پر روسی حملے کو 100 دن مکمل، فضائی حملے جاری

خارکیف میں روسی افواج نے میزائل داغ کر ایک اسکول کو تباہ کردیا جبکہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
شائع 03 جون 2022 09:10am

کیف: یوکرین پر روسی حملے کو 100دن مکمل ہوگئے، فضائی حملے جاری ہیں، خارکیف میں روسی افواج نے میزائل داغ کر ایک اسکول کو تباہ کردیا جبکہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اسکول میں پناہ لینے والی 3 خواتین کو ریسکیو کرلیا گیا، حملے کے بعد اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ کتابیں بکھری پڑی ہیں، متاثرہ اسکول یوکرین میں روسی شاعرسرگئی یسینین کا واحد میوزیم بھی تھا۔

روسی افواج نے خارکیف کے قریب یوکرینی افواج کے کمانڈ پوائنٹس کو بھی نشانہ بنایا۔

ادھرمشرقی یوکرین میں پوپاسنا کے قریب روسی فوجی گاڑیاں گشت کررہی ہیں۔

یوکرینی صدرزیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی گولہ باری سے شمالی علاقے تباہ ہوگئے ہیں، یوکرین عارضی طور پرمقبوضہ علاقہ بن گیا ہے، تباہی کی مکمل ذمہ داری روس پر عائد ہوتی ہے۔

یوکرینی صدرنے مغرب سےمزید ہتھیاروں کی اپیل کردی اورکہا کہ روس نے اب تک یوکرین کے تقریباً 5 علاقوں قبضہ کرلیا ہے۔

attack

Ukraine

kyiv

Kharkiv