Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: عمران خان کی عوام سے آج احتجاج کی اپیل

چاہتا ہوں سب نمازِ جمعہ کے بعد نکلیں اور امپورٹڈ سرکار کی جانب سے عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کیلئے کی جانے والی عوام دشمن مہنگائی کیخلاف پر امن احتجاج کریں، عمران خان
اپ ڈیٹ 03 جون 2022 09:59am

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سے آج احتجاج کی اپیل کردی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سب نمازِجمعہ کے بعد نکلیں اور اس امپورٹڈ سرکارکی جانب سے عوام کو کچلنے اور ملک میں معاشی تباہی پھیلانے کیلئے کی جانے والی عوام دشمن مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاج کریں۔

عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار نے تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر 40 فیصد یا 60 روپے کا اضافہ کر دیا ہے، اس سے عوام پر 900 ارب کا اضافی بوجھ آئے گا اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں بڑھیں گی، اس کے ساتھ بجلی کی قیمت میں 8 روپے کے اضافے سے پورے ملک کو دھچکہ لگےگا، مہنگائی کی ممکنہ شرح 30 فیصد ہوگی جو 75 برس میں بلند ترین ہے۔

اسلام آباد

imran khan

Reaction

petroleum prices

increase