Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا ملٹری چیک پوسٹ پر حملہ، فوجی جوان شہید

دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 28 سپاہی حامد علی دھرتی ماں پر قربان ہو گئے تعلق سرگودھا سے تھا
شائع 03 جون 2022 02:41am
دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنا دیا گیا۔  فوٹو — سوشل میڈیا
دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنا دیا گیا۔ فوٹو — سوشل میڈیا

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے فوجی چیک پوسٹ پر حملے کے ننتیجے میں سپاہی حامد علی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آّر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 28 سپاہی حامد علی دھرتی ماں پر قربان ہو گئے تعلق سرگودھا سے تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کو موثر جواب دیا گیا، علاقے میں موجود کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے جب کہ ہمارے باہرت سپاہیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ISPR

North Waziristan