Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین نے پاکستان کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کرنے پر اتفاق کرلیا

وزیر خزانہ نے کہا کہ ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی
شائع 02 جون 2022 08:28pm
ملک کو  2.3 ارب ڈالرز ملنا متوقع ہے۔   فوٹو — فائل
ملک کو 2.3 ارب ڈالرز ملنا متوقع ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے جس کے مطابق چین نے پاکستان کے ساتھ 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے شرائط و ضوابط پر اتفاق کرلیا۔

ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ چینی بینکوں کے ساتھ 2.3 ارب ڈالرز کی ری فنانسنگ کے لیے شرائط و ضوابط پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ری فنانسنگ سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اطراف سے کچھ معمول کی منظوریوں کے بعد جلد ہی چین کی جانب سے ملک کو 2.3 ارب ڈالرز ملنا متوقع ہے۔

pak china relations

Foreign Exchange