Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے: عمران خان

شانگلہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خوف کا بت نہ توڑنے والی قومیں غلام بن جاتی ہیں، ملک کوحقیقی...
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 04:22pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

شانگلہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ خوف کا بت نہ توڑنے والی قومیں غلام بن جاتی ہیں، ملک کوحقیقی طور پر آزادی دلانا ہوگی۔

شانگلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزاد قومیں اپنےملک کی بہتری کیلئے کام کرتی ہیں، آج ملک میں پٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں30 روپے فی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے، بھارت نے چند روز قبل قیمت میں 25 روپے کمی کی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ بھارت نےروس سے کم قیمت پرتیل خریدا، ہم بھی روس سےسستا تیل خریدناچاہتےتھے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کےتحت ہماری حکومت کو ہٹادیا گیا، پٹرول اورڈیزل مہنگا ہوتوسب کچھ مہنگا ہوجاتا ہے، موجودہ حکومت کے غلط فیصلوں سے قوم کا نقصان ہورہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کاوفد اسرائیل گیا ہے،سرکاری ملازم بھی شامل ہے، امریکی کی غلام حکومت بھارتی ایجنڈامسلط کررہی ہے، موجودہ حکومت کبھی بھی مقبوضہ کشمیرپربات نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی تحریک شفاف انتخابات تک جاری رہےگی، ہم امپورٹڈ حکومت نہیں مانتے، ان غلاموں نےکبھی ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی حقیقی آزادی کی مہم چلانی ہے، سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، سازش میں ملوث لوگوں کوتاریخ کبھی نہیں بھولے گی۔

imran khan

Shangla