Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی

پشاورہائیکورٹ نے عمران خان کو 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت دے دی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 04:12pm

پشاورہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظورکرلی۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ نے عمران کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، اس سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا۔

دوران سماعت وکیل بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 14 ایف آئی آرز درج ہیں۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ 3 ہفتوں کی ضمانت دیتے ہیں، اگر پھر کوئی مسئلہ ہے، آپ پھر آسکتے ہیں، 25 جون تک ضمانتوں پر عملدرآمد ہوگا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ عمران خان عدالت میں کوئی خطاب نہ کرے، جس پر عمران خان نے چیف جسٹس کو یقین دہائی کرائی کہ بالکل ٹھیک ہے سر۔

بعدازاں پشاورہائیکورٹ نے عمران خان کو 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت دے دی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عمران خان کی راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

عمران خان پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس واپس روانہ ہوگئے تھے۔

عدالت نے عمران خان کی جانب سے دائر راہداری ضمانت کی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کرلی تھی۔

imran khan

peshawar

Peshawar High Court