Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی وزیرستان کے نادرا سینٹرمیں سہولیات کا فقدان، عوام پریشان

سینٹرمیں اے ٹی ایم کی خرابی اور برتھ سرٹیفکیٹ کیلئے لوگوں کو مجبوراً 150 کلومیٹر دور جانا پڑتا ہے۔
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 05:50pm
نادرا سینٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے ساتھ سہولیات سے محروم ہے ـــ فوٹو آج نیوز
نادرا سینٹر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے ساتھ سہولیات سے محروم ہے ـــ فوٹو آج نیوز

جنوبی وزیرستان میں قائم نادرا سینٹر میں بنیادی سہولیات کے فقدان سمیت متعلقہ عملہ بھی موجود نہیں ہے۔

آج نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے نادرہ سینٹرمیں سہولیات کا فقدان ہے، جن میں خراب اے ٹی ایم اور خالی نلکے شامل ہیں۔

تاہم سی ایف سی Citizens Facilitation Center سینٹرمیں اسٹاف تو موجود ہے مگرسہولیات کی دستیابی کی یہ حالت ہے کہ لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔

دریں اثنا سینٹرمیں اے ٹی ایم کی خرابی اور برتھ سرٹیفکیٹ کے حصول میں حائل رکاوٹوں کے باعث یہاں کے لوگوں کو مجبوراً 150 کلومیٹر دور ضلع ٹانک جانا پڑتا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ نے بتایا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر لدھا سینٹر میں مشکلات کو حل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت کے جنوبی وزیرستان میں اداروں کو بحال کرنے کے دعوے اپنی جگہ لیکن زمینی حقائق مختلف ہیں۔

South Waziristan

KPK govt