Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد قیصر اور حماد اظہر کی گرفتاری سے روک دیا

عدالت نے اسد قصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر سے جواب بھی طلب کرلیا۔
شائع 02 جون 2022 11:49am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق اسپکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی گرفتاری سے روک دیا جبکہ عدالت نے اسد قصر کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ و دیگر سے جواب بھی طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ اسد قیصر صاحب کو کیا ہوا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے بعد بہت سے مقدمات درج کرائے گئے ہیں، متعلقہ فورم پر پیش ہونے کیلئے ضمانت دی جائے اور مقدمات کی تفصیلات چاہیئے۔

عدالت نے اسد قیصر کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سیکرٹری داخلہ و دیگر فریقین کو آئندہ سماعت تک مقدمات کی تفصیل جمع کرانے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 13 جون تک گرفتاری سے روک دیا۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

IHC

اسلام آباد

Asad Qaiser

Hammad Azhar

Arrested

Chief Justice Athar Minallah