Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے مستقبل میں خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔
شائع 02 جون 2022 10:56am

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے مستقبل میں خواتین مسافروں کی حفاظت کیلئے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔

سلمان صوفی کی سربراہی میں قائم پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے تجویز دی ہے کہ لیڈی ریلوے پولیس فورس کے اہلکاروں کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنوں پر تعینات کی جائیں گی، خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کیلئے “سفرسہیلی” موبائل ایپ لانچ کی جائے گی، ٹکٹوں پر ایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا۔

تجویز کے مطابق طویل سفر کیلئے ریلوے اسٹشنووں پر ایک لیڈی سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

اسٹریٹجک ریفارمز کے مطابق ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کئے جائیں گے، ویڈیو سرویلنس سسٹم (VSS) کی تنصیب تمام ریلوے اسٹیشنوں پر حساس مقامات پر جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے ہر بوگی میں نصب کئے جائیں گے، ایک ایپ تیار کی جائے گی جو چہرے کی شناخت کے ذریعے مجرموں اور ان کے سابقہ ریکارڈ کو ٹریس کرسکتی ہے۔

اسٹریٹجک ریفارمزکےمطابق تمام ٹرینوں میں کنٹرول روم قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ کمپنیوں کو پہلے سے دیئے گئے معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسلام آباد

take notice

PM Shehbaz Sharif