Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر خان کی اداکاری پر مداح کیوں برس پڑے؟

مداحوں کی جانب سے عامر خان کی اداکاری کے انداز پرتنقید کی جارہی ہے۔
شائع 02 جون 2022 11:32am
فلم میں اداکاری ریلیزسے قبل تنقید کی زد میں آگئی ــــ فوٹو فائل
فلم میں اداکاری ریلیزسے قبل تنقید کی زد میں آگئی ــــ فوٹو فائل

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں“ مسٹر پرفیکشنسٹ“ کے نام سے مقبولیت پانے والے اداکارعامر خان پر ان کی نئی آنے والی فلم کا ٹریلر دیکھ کرمداح برس پڑے ہیں۔

عامر خان اور کرینہ کپور کی نئی آنے والی فلم “لال سنگھ چڈھا” کا ٹریلر 29 مئی کو ریلیز کیا گیا، جس میں مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کے انداز پرتنقید کی جارہی ہے۔

ایک مداح نے کہا کہ “نوجوان کے طور پر عامر کی اداکاری دھوم 3 کے “ثمر” سے ملتی جلتی نظر آتی ہے”۔

اس کے علاوہ ناقدین نے عامر خان کی اداکاری اور چہرے کے تاثرات کو فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

عامر خان کی نئی آنے والی فلم “لال سنگھ چڈھا” کے متعلق کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ ٹریلر دیکھ کر فلم دھوم 3 کی یاد آ گئی ہے۔

مداح نے کہا کہ دھوم 3 میں فوج کی وردی پہننے والا پی کے ہے۔

واضح رہے کہ لال سنگھ چڈھا ایک آنے والی ہندوستانی ہندی زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے۔

تاہم فلم 11 اگست 2022 کو سنیما میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Indian Actor

Kareena Kapoor

Amir Khan