Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

یواے ای میں استعمال ہونے والی پلاسٹک پر پابندی عائد

امارات کے شہردبئی میں بھی جولائی میں پلاسٹک کے تھیلوں پر (6 فیصد) چارج لگانا شروع کر دے گا۔
شائع 02 جون 2022 01:00pm
ابوظہبی  کا ساحل سمندر کا کنارہ  ـــ فوٹو وام نیوز
ابوظہبی کا ساحل سمندر کا کنارہ ـــ فوٹو وام نیوز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت نے پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی شروع کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں پابندی ماحول کے تحفظ اورفضلہ کو کم کرنے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے، جو1 جون سے نافذ العمل کردی گئی ہے۔

اس ہدایت کا اعلان 6 اپریل کو ابوظہبی میڈیا آفس نے کیا تھا اور یہ ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی کی واحد استعمال پلاسٹک پالیسی کے مطابق ہے، جو 2020 میں متعارف کرائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ پابندی فی الحال صرف ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر ہے۔

فارمیسیوں میں دوائیوں کیلئے استعمال ہونے والے بیگز، سبزیوں، گوشت، مچھلی، چکن، اناج اورکپڑوں یا الیکٹرانک گیجٹس یا کھلونوں کیلئے بڑے صارفین کے شاپنگ بیگز اور ویسٹ بیگز کیلئے چھوٹ دی ہے۔

اس کے علاوہ امارات کے شہردبئی میں بھی جولائی میں پلاسٹک کے تھیلوں پر (6 فیصد) چارج لگانا شروع کر دے گا۔

تاہم اس مقصد کے ساتھ ڈسپوزایبل بیگز کو دو سالوں میں ختم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پلاسٹک کے تھیلے گلیوں سمیت پرندوں اور سمندری مخلوقات کو نقصان پہنچانے والے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

UAE

مشرق وسطیٰ

Environment issues