Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں مردوں کے ساتھ تصویر نہیں لیتی، ندا یاسر

دلچسپ بات یہ ہے کہ ندا یاسرکو دوسرے مرد مداحوں کے ساتھ سیلفی بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 11:14am
اسکرین شاٹ فوٹو
اسکرین شاٹ فوٹو

کراچی: ہمیشہ ہی خبروں میں رہنے والی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنوانے کے دوران ایک مرد مداح کے ساتھ تصویر بنانے سے معذرت کرلی۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا یاسرسینما میں موجود ہیں، جہاں ان کو دیکھ کر مداح ان کے ساتھ تصویر بنوانے کیلئے جمع ہیں۔

اسی دوران ایک مرد مداح ان کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے تو ندا یاسر نے واضح طور پر کہا کہ “میں مردوں کے ساتھ تصویر نہیں لیتی ہوں” ۔

تاہم ویڈیو میں دلچسپ بات یہ ہے کہ ندا یاسرکو دوسرے مرد مداحوں کے ساتھ سیلفی بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Pakistani Actress

Nida Yasir