Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے استعفے کی کاپی وزیر اعظم شہبازشریف کو ارسال کردی۔
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 11:04am

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اعتراضات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حنیف عباسی نے استعفے کی کاپی وزیر اعظم شہبازشریف کو ارسال کردی۔

حنیف عباسی کا اپنے استعفے میں کہنا ہے کہ وہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوامی خدمت کرسکتے ہیں جبکہ لیگی رہنماء نے اعتماد کئے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا تاہم ان کی تعیناتی کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے عبوری حکم نامے میں وزیراعظم کو حنیف عباسی کو معاون خصوصی کے عہدے پر تعیناتی کے فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Special Assistant

Hanif Abbasi

PM Shehbaz