Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی آگ تاحال بے قابو، عمارت مخدوش قرار

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے آگ سے متاثرہ سپراسٹور کی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔
اپ ڈیٹ 02 جون 2022 10:39am

کراچی میں جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر 21 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جاسکا جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے آگ سے متاثرہ سپراسٹور کی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔

کراچی میں سپراسٹور کے بیسمینٹ میں لگنے والی آگ کا دھوا جیل روڈ پل پر پھیل گیا، شدید دھوا نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، 21 گھنٹے سے زائد گزرگئے تاہم آگ قابو نہ کی جاسکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی، آگ کو مختلف مقامات سے بجھا نے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم بیسمنٹ میں جانے کا کوئی دوسرا راستہ نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرویو دینے کے بعد پہلے دن جاب پر آنے والا سی سی ٹی وی آپریٹر 28 سالہ نوجوان سمد زندگی سے ہاتھ دھو بٹھا جبکہ دھوئیں کے باعث 3 افراد بے ہوش ہوگئے۔

ٹریفک پولیس نے راستے بند کردیئے لیکن صبح جیل روڈ پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری رہی، شدید دھویں میں کچھ نظر نہیں آرہا لیکن اس کے باوجود گاڑیاں چلتی نظر آئی۔

فائر آفیسر عارف منصوری کا کہنا ہے کہ سپر اسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ پر 75 فیصد قابو پالیا ہے، عمارت کی پہلی منزل سے شدید دھواں اٹھ رہا ہے، راستے تنگ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات ہیں۔

عوام نے ٹریفک کے نظام پر انتظامیہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا دھواں اتنا ہے کہ کچھ نظر نہیں آرہا، کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

13 فائنر ٹینڈرز اور اسنارکل سمیت پاک نیوی کے 2 اور رینجرز کے 2 فائرٹینڈرز بھی آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔

کراچی میں جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور کی عمارت مخدوش قرار

دوسری جانب کراچی میں جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور کی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم نے عمارت کو خطر ناک قرار دے دیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اطراف کے 50 سے 60 میٹر ریڈیس میں قائم عمارتوں کو بھی خالی کرایا جارہا ہے۔

عمارت کے اطراف سڑکوں کو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، آگ لگنے کے واقعے کی تحققاہت شروع کردی گئیں ہیں۔

ایس بی سی اے ذرائع کے مطابق عمارت کی بیسمنٹ میں خطرنک آگ لگنےسے عمارت کا اسٹرکچر بھی متاثرہوا ہے، اسٹور کی 18 منزلہ عمارت میں 170 سے زائد رہائشی یونٹس بھی آباد ہیں۔

اسٹور انتظامیہ بیسمنٹ میں پارکنگ ایریا کو گودام کے طور پر استعمال کررہی تھی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ماضی میں اسٹور انتظامیہ کو نوٹسز بھی جاری کئے تاہم ایس بی سی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مبینہ ساز باز کے ذریعے اسٹور انتظامیہ کو گودام کی اجازت دی، عمارت خطرناک ہوچکی ہے، تعمیراتی ماہرین کا معائنہ ضروری ہے۔

karachi

fire

Jail Chowrangi