Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

3 ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے: خورشید شاہ

عمران سے اب بھی کہتا ہوں، ہوش کے ناخن لو، باز آجاؤ، محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو، غیر ذمہ دارانہ بیانات بتارہے ہیں کے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا، رہنماء پیپلز پارٹی
شائع 02 جون 2022 08:55am

اسلام آباد: وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ 3 ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ءاور وفاقی وزیر خورشید شاہ کا عمران خان کے انٹرویو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 ٹکڑے پاکستان کے نہیں، عمران کی سیاست کے ہوں گے، آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں عمران کو پاکستان کیخلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیار کیا گیا، آج حکیم سعید اور ڈاکٹر اسرار کی برسوں پرانی باتیں سچ ثابت ہوگئیں، انشاءاللہ عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے مزید کہا کہ میری بات لکھ لیں عوام تو اس جھوٹے اور جعلساز کو مسترد کرہی چکےہیں، اب عمران کے قریبی ساتھی بھی اسے چھوڑنا شروع کر دیں گے، عمران سے اب بھی کہتا ہوں، ہوش کے ناخن لو، باز آجاؤ، محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک دشمنی پر نہ اترو، غیر ذمہ دارانہ بیانات بتارہے ہیں کے ہارے ہوئے جواری کے ہاتھ اب کچھ نہیں آنے والا۔

اسلام آباد

imran khan

ppp leader

khursheed shah

Reaction

statment