Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ترکی کے کالے گلابوں کی آئس کریم، پرفیوم بنانے کے لیے بڑھتی مانگ

ترکی کے شہر ہالفیٹے میں ایسے گلاب اگتے ہیں جن جن کی صرف رنگت ہی منفرد نہیں بلکہ یہ اگتے بھی صرف یہیں کی مٹی میں ہیں
شائع 01 جون 2022 09:31pm

ترکی کے شہر ہالفیٹے میں ایسے گلاب اگتے ہیں جن جن کی صرف رنگت ہی منفرد نہیں بلکہ یہ اگتے بھی صرف یہیں کی مٹی میں ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان گلابوں کی منفرد رنگت کو کہیں اور محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔

خبر رساں اداروں اے ایف پی اور اے پی پی کے مطابق ہالفیٹے کے رہائشی اب چاہتے ہیں کہ وہ اس گلاب کی ایک برانڈ بنا لیں کیونکہ ترکی میں گلابوں کا کاروبار بہت کامیاب ہے۔

اس وقت ترکی میں گلابوں کا کاروبار سب سے زیادہ ملک کے مغربی صوبے اسپارٹا میں چمک رہا ہے۔

آج دنیا بھر میں گلاب کا تیل 80 فیصد تک ترکی اور بلغاریہ میں بن رہا ہے۔

تاہم ہالفیٹے کے 28 برس کے ایک رہائشی، دیورم توتوز نے پہلے ہی اس کاروبار کو پروان چڑھتے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کالے گلاب کی فروخت کے کاروبار کا منصوبہ بنایا اور اس وہ خوشبو، ٹرکش ڈیلائٹ اور آئس کریم بنانے کے لیے استنبول میں ان گلابوں کی پتیاں سپلائی کرتے ہیں۔

ان گلابوں کی طلب ان کی رسد سے زیادہ ہونا شروع ہوگئی ہے۔

تاہم اب دیورم توتوز کا ارادہ ہے کہ وہ اس گلابوں کی شراب کا کاروبار کریں گے۔

Turkey

Istanbul