Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

جامعہ سندھ میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق سرکُلر جاری کردیا
شائع 01 جون 2022 09:23pm
ٹک ٹاک بنانے والے شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  فوٹو — فائل
ٹک ٹاک بنانے والے شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ فوٹو — فائل

سندھ یونیورسٹی جامشورو انتظامیہ نے کیمپس میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق سرکُلر جاری کردیا ہے جس کے مطابق کیمپس میں ہر ٹک ٹاک بنانے والے شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر طلبہ کی جانب سے بنائی گئی مختلف ویڈیوز میں بیہودہ حرکات کی گئی تھیں جنہیں وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے کیمپس میں ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

TikTok

jamshoro