Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت جنگی بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے
شائع 01 جون 2022 05:29pm
ملک میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔  فوٹو — فائل
ملک میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سات ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس ملک میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ حکومت جنگی بنیادوں پر پولیو کے خاتمے کی کوشش کررہی ہے لیکن ضروری ہے کہ والدین بھی اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ اس پریشان کُن صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

North Waziristan

Health Minister

Polio