Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ کمیٹی: ریڈیو پاکستان کے احاطے سے درخت کیوں کاٹے؟ وزیر ماحولیات طلب

ریڈیو پاکستان کے احاطے سے درخت کیوں کاٹے؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے اگلے اجلاس میں وزارت ماحولیات کو طلب...
شائع 01 جون 2022 05:17pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ریڈیو پاکستان کے احاطے سے درخت کیوں کاٹے؟ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے اگلے اجلاس میں وزارت ماحولیات کو طلب کرلیا۔

کمیٹی نے گونگے اور بہرے افراد کی میڈیا تک رسائی کا بل 2022 بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا، کمیٹی نے اگلے اجلاس میں صحافیوں پر درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چئیرمین کمیٹی فیصل جاوید کی زیرصدارت ہوا، عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا ریڈیو پاکستان کے احاطے سے درخت کیوں کاٹے گئے؟۔

ڈی جی ریڈیو ثمینہ فرزین نے بتایا پیسوں کی ضرورت کے باعث اشتہارات کے بعد کٹے درخت بیچے گئے۔

چئیرمین کمیٹی نے اگلے اجلاس میں وزارت ماحولیات کو طلب کرلیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کمیٹی میں گونگے اور بہرے افراد کی میڈیا تک رسائی کا بل 2022 پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

کمیٹی نے اگلے اجلاس میں صحافیوں پر درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ چئیرمین کمیٹی کیجانب سے ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں دیے جانے والی رقم کی تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کمیٹی نے چئیرمین پیمرا کو گزشتہ دنوں بند کئے گئے ٹی وی چینلز اور کیبل پر چینلز کے نمبرز کو آگے پیچھے کرنے کا ریکارڈ مانگ لیا۔

اسلام آباد

Environment issues

Senate Committee