Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر خارجہ کا ویژن امداد نہیں تجارت ہے: شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیرونی ممالک کے...
شائع 01 جون 2022 03:10pm
Photo: FILE
Photo: FILE

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیرونی ممالک کے دوروں کا مقصد پاکستان کیلئے تجارت کے مواقع تلاش کرنا اور پرانی دوستیوں کو بحال کرنا ہے۔

انقرہ سے جاری کیے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر خارجہ کا ویژن امداد نہیں تجارت ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کی نااہلی اور بے وقوفیوں کی وجہ سے دوست ممالک میں جو غلط فہمیاں پیدا ہو گئی تھیں، ان کو درست کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا رہ گیا تھا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ادوار میں پاکستان کے تمام ممالک اور بالخصوص مسلمان ممالک سے مثالی تعلقات رہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی اور ناتجربہ کاری کے باعث پاکستان کو سفارتی محاذ پر شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بحیثیت وزیر خارجہ بین الاقوامی سطح پر تعلقات کو بہتری کی طرف لے جانے کے مشن پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

پاکستان

PPP

Sharjeel Memon