پاکستانی قوم غلامی کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں: اسد عمر
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم غلامی کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں، قوم غلامی کیخلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ مارچ کے شرکاء پر تشدد کیا گیا، سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے، لیڈی پولیس کےبغیرخواتین کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی بہو کے گھر بھی پولیس پہنچ گئی، کوئی قانون پرامن شہریوں پرتشددکی اجازت نہیں دیتا، حکومت پہلے بھی ہمیں دھمکیاں دے چکی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد ہر جگہ موجود تھیں، حکمران ہمیں ایک بارپھر دھمکیاں دے رہے ہیں، ان لوگوں نے ماڈل ٹاؤن میں نہتےشہریوں کوشہید کیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ ان سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں، عمران خان نےکبھی تشدد کی سیاست نہیں کی، عمران خان نےسپریم کورٹ پرحملہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ قانون کی بات کی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات بنائے گئے۔
Comments are closed on this story.