Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کو کورونا اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامناہے، وزیراعظم

ترک سرمایہ کار پاکستان آئیں، انہیں سہولتیں فراہم کریں گے، پاک ترک تجارت کو 3ارب ڈالر سے بڑھانا چاہتے ہیں، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 01 جون 2022 04:21pm

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترک سرمایہ کار پاکستان آئیں، انہیں سہولتںں فراہم کریں گے، ڈیری فارمنگ اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبے سرمایہ کاری کے منتظر ہیں، دنیا کو کورونا اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا ہے، پاک ترک تجارت کو 3ارب ڈالر سے بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ترکی پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کی تقریب سے خطاب میرے لئےاعزاز ہے، گزشتہ رات ترکی کے تاجروں سے تفصیلی بات ہوئی، ترکی کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، زلزلہ اور سلا،ب کی مشکل گھڑی میں ترکی نے بہت مدد کی، دونوں ممالک میں تجارت اور عوامی روابط بڑھانے کے مواقع ہیں، دنیا کو کورونا اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان معاشی چلنجز سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہا ہے، مختلف شعبہ زندگی میں ترکی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، دونوں ممالک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تعاون کے مواقع ہیں، تجارتی تعلقات کو سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان اور ترکی کی زبانیں الگ مگر ثقافت ایک ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے مواقع ہیں، پاکستان ترکی کی کارسازی کی صنعت سے بھی استفادہ چاہتا ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، سرمایہ کاری سے آپ کو منافع ملے گا اور ہمیں ترقی ملے گی، کم قیمت کاروبار کیسے فروغ پاتا ہے یہ ترکی سے سیکھیں، ڈیمز بنانے کی صلاحت ترکی کے پاس ہے۔

Turkey

PM Shehbaz Sharif