Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی گلوکار کے کے 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ہندوستانی گلوکار کرشن کمار کنناتھ، جو کے کے کے نام سے مشہور ہیں، منگل کو کولکتہ میں ایک پرفارمنس کے بعد انتقال کر...
شائع 01 جون 2022 12:35pm
Photo via Twitter/@RahulGandhi
Photo via Twitter/@RahulGandhi

ہندوستانی گلوکار کرشن کمار کنناتھ جو کے کے کے نام سے مشہور ہیں، منگل کو کولکتہ میں ایک پرفارمنس کے بعد انتقال کرگئے، جس سے مداح اور فلمی برادری سوگ میں ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کے کے نے منگل کو [کولکتہ میں] نذرل منچہ میں ایک پرفارمنس دی اور بعد میں اپنے ہوٹل گئے جہاں ان کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعداس کو ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

کے کے، جنہوں نے 1990 کی دہائی میں ایک پلے بیک گلوکار کے طور پر اپنے گلوکاری کا آغاز کیا، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے گائے جیسے سنجے لیلا بنسالی کے ہم دل دے چکے صنم سے تڑپ تڑپ کے اس دل، جنت سے زرا سی دل میں دے جگہ، بچنا اے حسینو سے خدا جانے، اور اوم شانتی اوم سے آنکھون میں تیری۔۔ شامل ہیں۔

گلوکار نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

جب کہ ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر #RIPLegend اور #EmraanHashmi بھارتی گلوکار کے انتقال کے فوراً بعد سوشل میڈیا میں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل تھے۔ ہندوستانی سیاست دانوں اور فلمی برادری نے گلوکار کی موت پر اپنا غم بانٹنے کے لیے ٹویٹر پر اظہار خیال کیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مشہور گلوکار کرشن کمار کنناتھ جو کے کے کے نام سے مشہور ہیں کے بے وقت انتقال پر غمزدہ ہوں۔

ہرشدیپ کور نے کہا “محبت کی آواز ختم ہو گئی ہے۔”

بھارتی کامیڈین ویر داس نے بھی ٹویٹر پر تعزیت پیش کی۔

جبکہ اکشے کمار نے کہا کہ “کے کے کی افسوسناک موت کے بارے میں جان کر انتہائی دکھ اور صدمہ پہنچا۔ کیا نقصان ہے! اوم شانتی”۔

Bollywood

mumbai