Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے سمیت بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کیلئے کوششوں کا تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
شائع 01 جون 2022 08:52am

ریاض: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمارن تعلقات اور باہمی امور کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے سمیت بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کیلئے کوششوں کا تبادلہ خیال کیا جبکہ ملاقات میں یوکرین کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قوانین کے مطابق یوکرین کے مسئلے کو حل کرنے کے حق میں ہے، ہم مسئلے کے سیاسی حل کیلئے ہر کوشش کا ساتھ دیں گے۔

ادھر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے اسلامی تعاوم تنظیم (اوآئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کی۔

روسی وزیر خارجہ نے اسلامی دنیا اور روس کو قریب لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Riyadh

Russian Foreign Minister

Sergei Lavrov