Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہنما ق لیگ سینیٹر سعید الحسن اور اکبر خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اس کے علاوہ سابق صدر سے علیحدہ نشست کے بعد بلوچستان کی سیاسی شخصیات نے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں
شائع 31 مئ 2022 11:46pm
سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور اکبر خان مندوخیل پی پی میں شامل۔  فوٹو — سوشل میڈیا/ پی پی
سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور اکبر خان مندوخیل پی پی میں شامل۔ فوٹو — سوشل میڈیا/ پی پی

صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ق) کے دو رہنما پی پی میں شامل ہوگئے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں آصف زرداری سے ق لیگ کے رہنما سینیٹر سعید الحسن مندوخیل اور اکبر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔

سیاسی رہنماؤں کی ملاقات کے بعد سینیٹر سعید الحسن اور اکبر خان نے پیپلز پارٹی میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اس کے علاوہ سابق صدر سے علیحدہ نشست کے بعد بلوچستان کی سیاسی شخصیات بشمول سردار نور بنگلزئی، سردار رب نواز کرد، نوابزادہ شاہزین خان شاہوانی و دیگر بھی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

بلوچستان

PPP

Asif Zardari

PMLQ