Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اجتماعات میں شیر، گدھے اور دیگر جانوروں کو نہ لانے کی ہدایت کردی

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیراورگدھے یا دیگرجانوروں کوجلسوں میں نہ لایا جائے کیونکہ اس سے انہیں تکلیف ہوتی ہے جو جرم ہے
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 10:42pm
جانوروں سے متعلق فیصلے پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ تصویر: انیمل ریسکیو (فائل)
جانوروں سے متعلق فیصلے پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ تصویر: انیمل ریسکیو (فائل)

الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے سیاسی جماعتوں کو جلسے اور جلوسوں میں جانور کو استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا سیاسی سربراہان کو ارسال کیے گئے خط میں کہنا ہے کہ شیراورگدھے یا دیگرجانوروں کوجلسوں میں نہ لایا جائے کیونکہ اس سے انہیں تکلیف ہوتی ہے جو جرم ہے۔

مراسلے میں ای سی پی نے ہدایت کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سیاسی جلوس و ریلیوں میں جانوروں سے متعلق فیصلے پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے ریٹرنگ افسران کو بھی اس فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

IHC

Election commission of Pakistan