Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے

رواں برس پاک ترک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 09:41pm
وزیراعظم شہباز شریف کا انقرہ پر ترک وزیر دفاع استقبال کر رہے ہیں۔ فوٹو — وزیراعظم ہاؤس
وزیراعظم شہباز شریف کا انقرہ پر ترک وزیر دفاع استقبال کر رہے ہیں۔ فوٹو — وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترک وزیر دفاع سمیت اعلیٰ حکام نے انقرہ ایئرپورٹ پرشہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ اَف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بشمول وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی بھی شامل ہیں۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سمبھالنے کے بعد شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ ترکی ہے جہاں وہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن سے بالمشافہ ملاقات کریں گے جس میں پاک ترک تعلقات کے ہر پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ دونوں رہنما علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

رواں برس پاک ترک سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے جس کے تحت وزیراعظم اور صدررجب طیب اردوآن مشترکہ طور پر یادگاری نشان بھی جاری کریں گے جو ترکی اور پاکستان کے درمیان غیر معمولی دوطرفہ تعلقات کی طویل تاریخ میں اس اہم سنگ میل کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔

pak turkey relations

Turkish President

Ankara

PM Shehbaz Sharif