Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء اللہ نے کابینہ سے پی ٹی آئی ورکرز کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ڈی چوک پر کیا گیا ایک مجرمانہ عمل تھا جس کی پاکستان پینل کوڈ کے تحت سزا ہے۔
شائع 31 مئ 2022 07:16pm
حکومت کے پاس ان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔  فوٹو — فائل
حکومت کے پاس ان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ فوٹو — فائل

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وفاقی کابینہ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کو گرفتار کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزراء اعلیٰ نے صوبائی وسائل استعمال کرکے قوم کو تقسیم کرنے کے لئے وفاق پر حملہ کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے آنے سے قبل 4 ہزار کارکنان ڈی چوک پہنچے، یہ ایک صوبے کے کارکن تھے جنہیں ایک دن پہلے اسلام آباد پہنچایا گیا اور جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جو کہ کوئی سیاسی ایکٹیوٹی نہیں بلکہ حملہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کارکنان کا مقصد دارالحکومت میں انتشار پھیلانا تھا، یہ ایک مجرمانہ عمل تھا جس کی پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کے تحت سزا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کابینہ سے درخواست کی ہے مجھے اجازت دی جائے کہ حملے میں ملوث پی ٹی آئی ورکرز پر کیسز درج ہوکر ان کی گرفتاری ہونی چاہیے کیونکہ حکومت کے پاس ان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔

اسلام آباد

Rana Sanaullah

ٹویٹر

pti long march