Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت نے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 155 روپے سستا کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی۔
شائع 31 مئ 2022 06:39pm
کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9 ہزار 931 روپے ہوگئی ہے۔  فوٹو — فائل
کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9 ہزار 931 روپے ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 کمی کردی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی چی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 581 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کمی کردی گئی ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9 ہزار 931 روپے ہوگئی ہے۔

OGRA

اسلام آباد

Gas